ویب ڈیسک: صدر زرداری کورونا میں مبتلا ، ڈاکٹرز کا آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ ، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ماہرین کی ایک ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے.
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، اس حوالے سے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، جن میںصدر زرداری میںکورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت کو آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ صدر مملکت کی دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ماہرین کی ایک ٹیم موجود ہے.
ڈاکٹرز کا کہناہے کہ صدر مملکت کی حالت بہتر ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کی حالت میں مزید بہتری آ رہی ہے، یاد رہے علیل ہونے کے باعث صدر زرداری 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ قبل ازیں شرجیل میمن نے کہا تھا کہ صدر آصف زرداری کو دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں، وہ جلد مکمل صحت یاب ہوں گے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ صدر زرداری کی طبیعت سنبھلنے لگی ہے، ان کی دبئی منتقلی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
صدر آصف زرداری کو نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
یاد رہے کہ صدر زرداری کورونا میں مبتلا ، ڈاکٹرز کا آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ ، ڈاکٹر عاصم حسین سمیت ماہرین کی ایک ٹیم صدر مملکت کی دیکھ بھال کر رہی ہے. علیل ہونے کے باعث صدر زرداری کی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں بھی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔
