ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد کر لی گئی ہے، جسے پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکس کے قریب باغ سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے، جسے ہسپتال منتقل کر کے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت لائق شاہ ولد ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، کاٹلنگ میں درخت سے لٹکتی نعش برآمد ہونے کے اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس دوران پولیس کی جانب سے شہریوں سے افواہوں سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔
