چوتھا آل پاکستان جشن ڈبرا کرکٹ

ٹانک، چوتھا آل پاکستان جشن ڈبرا کرکٹ ٹورنامنٹ محمود ڈبرا ٹیم نے جیت لیا

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں کھیلا جانے والا چوتھا آل پاکستان جشن ڈبرا کرکٹ ٹورنامنٹ محمود ڈبرا ٹیم نے جیت لیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک میں منعقدہ چوتھا آل پاکستان جشن ڈبرا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، یہ ٹورنمنٹ انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاؤن سے شروع ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹورنمنٹ میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا، جس کے فیصلہ کن میچ میں محمود ڈبرا ٹیم نے مدمقابل المصوم زلمی کو 37 رنز سے ہرا کر ٹرافی اور نقد انعام اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، گھریلو ناچاقی پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل