دہشت گردی سنگین مسئلہ

دہشت گردی سنگین مسئلہ، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس لئے اس پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہئے، وفاق اگر دہشت گردی کے اس سنگین مسئلے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو اسے خیبرپختونخوا کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کو پن بجلی سمیت دہشت گردی کی مد میں صوبے کے بقایاجات جلد ادا کرنا ہونگے، بار بار یاد دہانی کے باوجود خیبرپختونخوا کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، جو درست نہیں، یہاں ایک طرف دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تو دوسری طرف صوبے کے فنڈز روک دیئے گئے ہیں، جس سے مسائل الجھ رہے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اور یہ صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اس لئے اس پر کسی صورت سیاست نہیں کرنی چاہئے، فاٹا انضمام کے بعد ضم اضلاع کے فنڈز بھی صوبے کو نہیں دیئے جا رہے، سوتیلی ماں جیسا سلوک خیبرپختونخوا کے ساتھ بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  شہید اہلکار کیلئے ہلاک لفظ استعمال کے کیس میں14روز میں جواب داخل کرنے کا حکم