ضلع نوشہرہ میں عید کے تیسرے دن بھی گہما گہمی برقرار ہے، شہری آج بھی پہلے دن کی طرح پرجوش ہیں اور انہوں نے عید تعطیلات خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی ہے۔

نوشرہ، عید کے تیسرے دن بھی گہما گہمی برقرار، شہری پرجوش

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں عید کے تیسرے دن بھی گہما گہمی برقرار ہے، شہری آج بھی پہلے دن کی طرح پرجوش ہیں اور انہوں نے عید تعطیلات خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ضلع بھر کے پارکوں میں آج شہری اور دیگر اضلاع سے آئے لوگ جھولوں، اونٹ سواری اور واٹر پارک میں ڈیرے جمائے بیٹھے ہیں، منچلوں نے واٹر پارک کا رخ کر لیا، اور تیراکی کے مزے لینے لگے، اور گرمی کا توڑ کرنے کیلئے واٹر پارک میں نہا کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
بچوں کا اس موقع پر کہنا ہے کہ جب تک چھٹاں ختم نہیں ہوتیں، خوب انجوائے کریں گے، اور عیدی لٹائیں گے، آج بھی شہریوں نے جھولوں سمیت کھانے پینے کیلئے ریسٹورنٹس کا رخ کیا۔ یاد رہے ضلع نوشہرہ میں عید کے تیسرے دن بھی گہما گہمی برقرار ہے، شہری آج بھی پہلے دن کی طرح پرجوش ہیں اور انہوں نے عید تعطیلات خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ کے احکامات نظر انداز ،پشاور میں ڈبل اور کم وزنی روٹی کی فروخت جاری