ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی پیراگلائیڈنگ، 10 سے 15 منٹس کا فضائی سفر کیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عید کے تیسرے دن پیرا گلائیڈنگ کی، اور نواحی گاوں دروازہ سے فضائی سفر شروع کیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے فضائی سفر دروازہ سے شروع کر کے تربیلہ جھیل کے کنارے ختم کیا، اس دوران انہوں نے 10 سے 15 منٹس کا فضائی سفر کیا۔
