فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

نوشہرہ، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے نظام پہور خیرآباد مین روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا، مسلح نقاب پوش موٹر سائیل سواروں نے فلائینگ کوچ پر فائرنگ کی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں شگفتہ نامی خواجہ سرا موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ مسلح موٹرسائکل سوار مقامی لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ نظام پور سے واپس آتے ہوئے راستے مین نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، اس واقعہ میں‌خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔
جاں بحق خواجہ سرا شگفتہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  چین کی کمپنی حوثیوں کو امیج سیٹلائٹ مہیا کرنے میں ملوث ہے، امریکہ