ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے۔
جدہ میں بزنس کمیونٹی کے عید ملن عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں، اڑان پاکستان میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کی مضبوطی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان پہ موڑ دیا ہے، ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے۔
