افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین

پشاور ہائیکورٹ: افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی چیلنج، درخواست دائر

ویب ڈیسک: افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں درخواست افغان رفیوجی آرگنائزیشن کے 18 افسران اور ملازمین نے دائر کی ہے، جس میں وفاق ، افغان مہاجرین آرگنائزیشن، کمشنر افغان رفیوجی اور ایڈیشنل اکاؤنٹ جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار افغان رفیوجی آرگنائزیشن کے مستقل ملازمین اور مختلف عہدوں پر تعینات ہیں، اے آر او میں ملازمین کے بھرتی اور ترقی کے لیے 2018 میں فریقین کے رولز ہیں، جن کے مطابق گریڈ 19 اور 18 کے افسران کی ترقی آرگنائزیشن کے ملازمین میں سے کی جائے گی جبکہ گریڈ 20 کمشنر کی اسامی کو پی ایم ایس، پی سی ایس اور پی اے ایس کے افسران سے پُر کی جائے گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تعیناتی غیر قانونی قرار دے اور فریقین کو 2018 رولز کا پابند بنایا جائے، فریقین کو کیڈر کی جگہ نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی سے روکا جائے، جبکہ عدالت درخواست پر حتمی فیصلہ تک فریقین کو درخواست گزاروں کے خلاف سخت ایکشن سے روکے۔ یاد رہے افغان کمشنر اور نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی، امن و سلامتی سے متعلق پاک افغان مذاکرات شروع