اسرائیل پر تنقید کرنیوالے طالبعلموں

اسرائیل پر تنقید کرنیوالے طالبعلموں پر امریکہ میں عرصہ حیات تنگ

ویب ڈیسک: اسرائیل پر تنقید کرنیوالے طالبعلموں پر امریکہ میں عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، غیر ملکی طالب علموں کیلئے ویزے کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کا حکم دیا ہے۔
مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں، اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ ہدایات پر عمل فوری طور پر کیا جائے اور قونصلر عہدیداران ویزا درخواستیں جمع کرانے والے مخصوص طالبعلموں اور دیگر افراد کے نام فراڈ کی روک تھام کرنے والے یونٹ کو دیں تاکہ ان کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کی جاسکے۔
جن تاریخوں کا ذکر مراسلے میں کیا گیا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ اگر درخواست گزار طالبعلموں نے فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوگی تو ان کی درخواست مسترد کر دی جائے گی۔ یاد رہے اسرائیل پر تنقید کرنیوالے طالبعلموں پر امریکہ میں عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، غیر ملکی طالب علموں کیلئے ویزے کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  پہلگام واقعہ پر سوال کرنا مسلمانوں کو مہنگا پڑ گیا، متعدد گرفتار