ویب ڈیسک: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خونی واردات، ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل کر دیا گیا، جس کی فوٹیج وائرل کر دی گئی ہے، یہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق تازہ واقعہ شہر کے علاقے ڈیفنس فیز 1 کے قریب پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بعد ازاں بچے کے سامنے قتل کا افسوس ناک واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا اور ایس ایس پی ساؤتھ ظہور علی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفصیلات معلوم کیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق 38 سالہ عامر سٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا جو گھر سے کسی کام کے لیے نکلا اور گاڑی میں سوار ہونے لگا تو ڈاکو پہنچ گئے، اور 2 موٹرسائیکلوں پر 3 سے 4 ملزمان آئے۔ اس دوران مزاحمت پر عامر کو ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔ افسوس ناک واقعے میں مقتول کے ساتھ موجود بچے نے بے بسی کی تصویر بن کر پورا خونی منظر دیکھا۔
یاد رہے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خونی واردات، ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری قتل کر دیا گیا، جس کی فوٹیج وائرل کر دی گئی ہے، یہ خونی واردات ایک معصوم بچے کے سامنے ہوئی۔
