کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس

سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

ویب ڈیسک: سیکورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہی، شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس منگل کی شب معطل ہوئی تھی جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس آج بھی معطل رہی، جو کہ منگل کی شب معطل ہوئی تھی، علاقے میں سیکورٹی صورتحال کی وجہ سے اس سے قبل بھی انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی۔ اس صورتحال میں شہریوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔
گزشتہ دو تین ہفتوں کے دوران شہر میں موبائل فون پر انٹرنیٹ کی یہ تیسری بارمعطلی ہے، موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے، جسے آج دوسرا روز ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ ،27سیاح ہلاک