بجلی قیمت میں 7روپے 41 پیسے

وزیراعظم کا بجلی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کااعلان

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے بجلی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب کے شرکاء اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج عید کے موقع کی مناسبت سے پاکستان کی معاشی ترقی و استحکام کیلئے ایک ادنیٰ سے خوش خبری سنانے کیلئے آیا ہوں، اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے بجلی قیمت میں 7روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا. توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں، ملک کی ترقی کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے، گوکہ یہ سفر بہت چیلنجنگ ہے لیکن ہم اب ترقی کی طرف سفر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں، اس سلسلے میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے ٹھوس اقدامات کئےگئے ہیں،بجلی کے نرخوں میں کمی کسی چیلنج سے کم نہیں، لیکن عوام کو بھی خوشخبری سنانی ہے. اس کے ساتھ ساتھ معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں، تاہم آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر نظر ڈالنا بھی اہم ہے۔تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، حنیف عباسی، شزا فاطمہ، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پر خطر راستے پر چیلنجز کا مقابلہ کیا، حکومت سنبھالی تو کمزور معیشت اور ملک ڈیفالت ہونے کا خطرہ منڈلا رہا تھا جس کا ہم نے مقابلہ کیا، یقین مانیں کہ آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا، پاکستان کو ڈیفالٹ تک پہنچانے والے خوشی کے شادیانے بجا رہے تھے، انتشاری ٹولے کا پختہ یقین تھا کہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا، اس ٹولے نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے تمام حدیں پار کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کیلئے کاوشوں کی راہ میں ان عناصر نے بھاری رکاوٹیں کھڑی کیں، ذاتی مفاد اور سیاست کیلئے اس ٹولے نے ریاست کے ساتھ کھلواڑ کیا، جو کسی صورت معافی کے قابل نہیں، ان کی جانب سے کی جونیوالی تمام تر کوششوں کے باوجود اللہ کے فضل سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے، الحمدللہ! معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے، اس حقیقت کا بھی ادراک ہے کہ مہنگی بجلی سے عوام متاثر ہوئے، مہنگی بجلی کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، اب ہم بہتری کے سفر پر گامزن ہو چکے ہیں.
ان کا کہنا تھا سرکاری پاور پلانٹ سالہا سال سے بند پڑے ہیں لیکن اربوں روپے کے تمام مراعات لی جا رہی تھیں، یہ وہ سٹرکچرل ریفارمز یا کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، ایک سال میں ہماری ٹیم نے ان سرکاری پاور پلانٹس کو فروخت کیا، جس سے 9 ارب روپے ملیں گے جبکہ ان پاور پلانٹس پر سالانہ 7 ارب روپے خرچ ہو رہے تھے.
شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ دور میں بجلی کے زائد نرخ نے لوگوں کو بے روزگار کیا، بجلی کا بل بھرنے والا سوچتا تھا کہ بچے کی دوائی کیسے خریدوں؟ یہ عوام کا قربانی بھرا دور ہے، آج میں ایک ادنی سا تحفہ قوم کو دینا چاہتا ہوں، قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہمارے قائد نواز شریف مشنور میں کہا تھا کہ مہنگائی 2026ء میں سنگل ڈیجٹ میں لے آئیں گے مگر یہ وعدہ 2025ء میں ہی پورا ہوگیا، ایک سال میں پیٹرول کی قیمت میں 38 فیصد کمی آئی، اس پورے خطے میں پیٹرول کی قیمت سب سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال محصولات کی وصولی میں 35 فیصد اضافہ کرنے جارہے ہیں، گزشتہ سال یہ شرح 30 فیصد تھی، اس سے قرض لینے میں کمی آجائے گی یہی بہتر ہے کہ ہم اپنی آمدنی خود پیدا کریں۔آئی پی پیز کے معاملے پر آئی ایم ایف سے کہا کہ آپ نے بہت کمالیا اب قوم کو کچھ دیں اور بات کریں، اس ٹاسک فورس نے جس طرح آئی پی پیز سے بات کی اسے سراہا جائے، ٹیم نے قوم کے تین ہزار 696 ارب روپے بچائے ہیں یہ وہ رقم ہے جو اگلے برسوں میں ادا ہونے جارہی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں‌ کہا کہ جون 2024ء میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی قیمت 48 روپے 70پیسے تھی، یہ قیمت کم ہوکر اس سال 45 پیسے 05 پیسے فی یونٹ ہوچکی ہے یعنی اس میں ساڑھے تین روپے کی کمی ہوئی اور آج اس میں مزید 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتا ہوں، اب گھریلو صارفین کو بجلی اوسطً 34 روپے 37 پیسے فی یونٹ ، جبکہ صنعتوں کے لیے بجلی مزید 7 روپے 59 پیسے میں فراہم کی جائے گی.

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر: طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3افراد جاں بحق