ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں فائرنگ واقعہ کے دوران ایک شخص قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔
فائرنگ کا واقعہ ضلع ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود کوٹ نواز میں ہوئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پی ٹی آئی ویلج کونسل کوٹ نواز صدر عبدالواحید کا بھتیجا قتل کر دیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی جبکہ منتوفی کی نعش کو سول ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔
