پشاور : بینک آف خیبر کا بورڈ ممبران کے اعزازیہ میں اضافہ سے انکار،اعزازیہ کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے پر اتفاق.فیصلہ بینک آف خیبر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شکیل قادر خان نے کی.
اجلاس میں بینک کے سالانہ بجٹ اور سٹریٹجی کی بھی منظوری دی، پچھلے تین سال میں موجودہ وسائل اور افرادی قوت سے اسلامک بینکنگ کی 39 نئی شاخوں کا قیام ہوا۔ اجلاس میں اگلے پانچ سال کا بزنس پلان منظورہوا جس میں بینک کا منافع 300 فیصد تک بڑھانے کی پیشنگوئی ہوئی.بینک کی پچھلے سال کی کارکردگی تسلی بخش رہی اجلاس میں بریفنگ.
بینک کے مستقل ایم ڈی کے تعین کے لئے افرادی قوت کے ایک بین الاقوامی ادارے کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی