پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء لاعلم

اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء لاعلم

ویب ڈیسک: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنمائوں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے سے لاعلم نکلے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ تین ججز کے عدالتی فیصلے کا نہیں مان رہے، عدالت کا وقار اور رعب و دبدبہ تو ختم ہو گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں، خان صاحب سے ملاقات کو چھ ماہ ہو گئے، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں زیرو ہو گئی ہیں، عدلیہ اور ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے، حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، ان کی جانب سے استعفیٰ پر افسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندیوں کی بات درست نہیں، خان صاحب کی شخصیت اور فیصلے پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں، ہر صوبے کی اپنی پالیٹکس اور زمینی حقائق ہیں، اس میں کسی دوسرے کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔
شبلی فراز نے کہا کہ جب تک خان صاحب سے اس بات کا علم نہیں ہو گا کسی قیاس آرائی پر موقف نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بلاوجہ نوکریوں سے برخاست کرنا زیادتی ہے، برطرف ملازمین کا احتجاج