پاکستان سٹاک ایکسچینج

بجلی قیمت میں کمی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1131پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے 100انڈیکس میں 1131پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر بند ہوا ہے۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 1671پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 116 ارب روپے بڑھ کر 14491 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 280 روپے 56 پیسے ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی، حفاظتی اقدامات ناگزیر