ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے بعد تمام سرکاری دفاتر کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔
حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے مطابق ہفتے میں 5دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر صبح ساڑھے 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک دوپہر کے کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔
