ویب ڈیسک: ٹانک میں پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ٹانک اور وزیرستان مین شاہراہ کوٹ حکیم کے قریب پیش آیا جہاں پک اپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا ۔
تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر مقامی لوگوں نے ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے بعد ریسکیو 1122نے زخمی کو تشویشناک حالت میں ڈی آئی خان منتقل کردیا ۔
