امریکا میں فیکٹری لگانے پر کوئی

امریکا میں فیکٹری لگانے پر کوئی ٹیرف نہیں دینا پڑے گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی بھلائی کیلئے اٹھایا گیا ہے، اس پر جن ممالک کو خدشات ہیں تو ان کیلئے میرے پاس ایک آفر ہے، وہ یہ کہ وہ امریکا میں فیکٹری لگائیں، امریکا میں فیکٹری لگانے پر کوئی ٹیرف نہیں دینا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر اگر کوئی ملک اچھی پیشکش کرے گا تو ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، چین کو بھی ایک آفر ہے، وہ یہ کہ ٹک ٹاک معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن چاہتا ہوں، جنگ مجھَ قطعی پسند نہیں، روس یوکرین اور غزہ اسرائیل جنگ کا خاتمہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس کیلئے کوشاں ہیں، ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں کی جانب سے حملے کئے جا رہے ہیں اور ایران ان کی مدد کر رہا ہے، اس صورتحال میں مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، اور سخت اقدامات سے ہی اپنے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر نے غزہ اور اسرائیل جنگ کے حوالے سے کہا کہ جب اس مسئلے میں ہم نے کوشش کی تو مغویوں کی رہائی ممکن ہوئی، آگے بھی اس سلسلے میں اقدامات کرتے رہیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے بچنے کے حوالے سے ایک نیا فارمولا بتا دیا ہے جس کے مطابق جن ممالک کو خدشات ہیں تو ان کیلئے میرے پاس ایک آفر ہے، وہ یہ کہ وہ امریکا میں فیکٹری لگائیں، امریکا میں فیکٹری لگانے پر کوئی ٹیرف نہیں دینا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  نہروں کا معاملہ شدت اختیار کرگیا، کراچی بار نے ہڑتال کر دی