مئی کے مہینے کا بل قیمت

مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا، اویس لغاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ بجلی قیمتوں میں کمی کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بھی بجلی سستی کر دی گئی۔ اس کے بعد مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کہا ہے کہ مئی کے مہینے کا بل قیمت میں کمی کے ساتھ آئے گا، اس دوران گھریلو اور کمرشل صارفین دونوں کو فائدہ ملے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کمشرل صآرفین کا پہلے 71 روپے فی یونٹ قیمت تھی، جو اب کمی کے بعد 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو گئی ہے، کمرشل صارفین کے ریٹ میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ دو کروڑ صارفین کے بلوں میں تقریباً بجلی کی قیمتوں میں 48 سے 56 فیصد کمی آئی ہے، یہ متوسط طبقے کے لیے بہت بڑی کمی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ گھریلو صارفین کے 6 مختلف سلیب ہیں، جون میں بجلی کا ریٹ اور اب کی قیمت میں بہت فرق ہے، اس سے غریب عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38 روپے 34 پیسے تھی، گھریلو صارفین کے لئے 7 روپے 65 پیسے اوسط کمی کی گئی، جس کے بعد اوسط قیمت 31 روپے 63 پیسے پر آ گئی ہے۔
کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 71 روپے 6 پیسے تھی، کمرشل صارفین کے لئے فی یونٹ 8 روپے 58 پیسے اوسط کمی کی گئی، کمی کے بعد کمرشل صارفین کے لئے اوسط قیمت 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہوگی۔ انڈسٹریز کے لئے بجلی کی اوسط قیمت 48 روپے 19 پیسے تھی، صعنتوں کے لئے فی یونٹ 7 روپے 79 پیسے کمی کی گئی۔ کمی کے بعد صعنتوں کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41 روپے 51 پیسے ہوگی۔
زرعی صارفین کے لئے فی یونٹ اوسط قیمت 41 روپے 76 پیسے تھی، زرعی صارفین کے لئے 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ اوسط کمی گئی، کمی کے بعد زرعی صارفین کی اوسط فی یونٹ قیمت 34 روپے 58 پیسے ہوگئی۔دیگر صارفین کے لئے 39 روپے 68 پیسے فی یونٹ قیمت تھی، 6 روپے 99 پیسے کمی کے بعد اوسط قیمت 32 روپے 69 پیسہ فی یونٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  2025-26کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ