ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا معاملہ چھیڑ کر عالمی سطح پر تجارتی جنگ چھیڑ دی، جس میںجہاں آئی ایم ایف ، فرانس، یورپی یونین اور اطالعی حکومت کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے اور اس کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے، وہیں کینیڈا نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا .
ذرائع کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی، اس سے نہ صرف ترقی یافتہ ممالک متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اس سے ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہو ں گے، امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی توجہ دے رہے ہیں.
دوسری جانب چین کا امریکی ٹیرف پر کہنا تھا کہ اس تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، امریکہ ٹیرف میں کمی کرے اور اس کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرے، مسائل حل کرنے کیلئے دباو لازمی نہیں، فرانسیسی وزیراعظم نے کہاہے کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔
یاد رہے کہ کینیڈا حکومت کی جانب سے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25فیصد ٹریف عائد کر دیا گیا ہے، جس سے انہوں نے امریکی ٹیرف کے معاملے پر پڑا پردہ چاک کر دیا کہ اس اقدام سے صرف اپنے مخصوص اہداف حاصل کرنا ہی ان کا مقصد ہے.
