ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں صوبائی وزیر بلدیات ارشدایوب کے احکامات پر سیکرٹری لوکل بورڈ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران معطل کردیئے۔
ٹی ایم او عائشہ طاہرہ خانپور سمیت، ٹی او ائی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے، تمام افسران عیدالفطر کے دوران ڈیوٹیوں پر موجود نہیں تھے، جس پر صوبائی وزیر ارشدایوب کی ہدایات پر ایکشن لیا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات ارشدایوب کے احکامات پر سیکرٹری لوکل بورڈ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے افسران معطل کردیئے گئے، جبکہ ٹی ایم او ہری پور گل نائب کو ٹی ایم اے خانپور کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
