پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند

پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ سے پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار5 سو روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 79ہزار63 روپے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ سے پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں