محلہ سیٹھیان میں جواں سالہ لڑکے

محلہ سیٹھیان میں جواں سالہ لڑکے کی نعش برآمد، پھانسی دے کر قتل کرنے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود محلہ سیٹھیان میں جواں سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے، اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی تفتیش میں نوجوان کو پھانسی دے کر قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
واقعات کے مطابق محلہ سیٹھیان میں جواں سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عثمان ولد نزیر عمر 15/16سال سے ہوئی ہے، تھانہ کوتوالی پولیس کو اس حوالے سے اطلاع ملی، تو پولیس نے فوری طور پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی، اور پوسٹمارٹم کیلئے اسے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جواں سالہ لڑے کی شناخت عثمان ولد نزیر سکنہ محلہ اسلام آباد سیٹھیان سے ہوئی، جسے پھانسی کے ذریعے قتل کیا گیا ہے، قتل سے متعلق اصل حقائق اور ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی خاطر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان صحیح سمت میں چل پڑاہے، نوازشریف