پی ٹی وی فیس ختم

حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے پی ٹی وی سمیت دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کی تجاویز مرتب کی ہیں، جنہیں اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر گھریلو صارف سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے جب کہ انڈسٹری اور کمرشل صارفین پر بھی یہ فیس لاگو ہے۔
ملک بھر کے 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ماہانہ وصول کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سندھ حکومت چشمہ رائٹ بنک کینال سے باز رہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف