WhatsApp Image 2020 02 11 at 7.39.01 PM

حکومت کا کمرتوڑمہنگائی کی کمرتوڑنےکافیصلہ

اسلام آباد -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس بریفنگ : کابینہ نےکمرتوڑمہنگائی کی کمرتوڑنےکافیصلہ کیا ہے، کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم اورمتعلقہ اداروں نےوزیراعظم کوبریفنگ دی. قیمتوں میں استحکام کیلئےریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے. یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کوآئندہ 5ماہ تک ماہانہ 2ارب سبسڈی فراہم کی جائےگی اجلاس میں فیصلہ.

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی

گندم ،چینی ،چاول ،دالیں اورگھی کی قیمتو ں میں سبسڈی دی جائےگی، یوٹیلیٹی اسٹورپر20کلوآٹےکاتھیلا800 اورچینی70روپےکلوہوگی. چاول اوردالوں کی قیمتوں میں15سے20روپےکمی کی جائےگی-

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کےاشتراک سے2ہزاریوتھ اسٹورزکھولےجارہےہیں، ماہ رمضان سےپہلےراشن کارڈکا اجراءکردیا جائے گا. چینی کی قیمت کومستحکم رکھنےکیلئےدرآمدپرپابندی ختم کردی گئی. یوٹیلیٹی اسٹورپرگھی 175روپےفی کلومیں ملےگا. گندم اورچینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی ہوگی