ایران سے براہ راست بات چیت

ایران سے براہ راست بات چیت کرنا بہتر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے براہ راست بات چیت کرنا بہتر ہوگا، انہوں نے پہلے بھی بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایسا کرنا بہتر ہوگا کیونکہ یہ بات چیت کا ایک تیز تر عمل ہے اور اس سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا زیادہ بہتر موقع اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات براہ راست ہونے چاہئیں بہ نسبت اس کے کہ آپ کسی مصالحت کار کے ذریعے بات کریں، اس سے معاملات جلدی نہیں سلجھائے جا سکتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا مگر شاید اب ایسا ممکن نہیں، امید ہے ایران بھی ہماری پیشکش پرآمادہ ہوجائے گا۔ اس سے پہلے ایران نے بالواسطہ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں بولنا مہنگا پڑ گیا، سینکڑوں طلبہ کے امریکی ویزے منسوخ