ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا بورڈ آویزاں

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کے باوجود پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے نام کو بحال رکھنے کے بجائے سٹیڈیم پر عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے پشاور کے کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، تاہم اس کے باوجود ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا بورڈ آویزاں کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ کا انعقاد 8 اپریل کو ہونا تھا لیکن اس میچ کو ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  2025-26کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ