شانگلہ میں ٹریفک حادثہ کے باعث

شانگلہ میں ٹریفک حادثہ کے باعث 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: شانگلہ میں ٹریفک حادثہ کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔
شانگلہ کی تحصیل آلپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری، اس حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال آلپوری منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی نعشیں بھی ہسپتال منتقل کر دیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع نے تبایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی موٹر کار ڈرائيور سے بے قابو ہو کر ندی میں جا گری۔ یاد رہے کہ شانگلہ میں ٹریفک حادثہ کے باعث 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  9 مئی کے 13 مقدمات، فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر