ضلع بٹگرام میں جائیداد تنازعہ

ضلع بٹگرام میں جائیداد تنازعہ پر جھگڑا، 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں جائیداد تنازعہ پر جھگڑا کے باعث 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
بٹگرام کےعلاقے ٹکری کے چم سیداں میں جائیداد کے تنازعے پر جھگڑا ہوا ہے، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور بھائی شامل ہیں، جن کی شناخت ضیاء اللہ شاہ، شہزادہ باجی اور مظفر شاہ باجی بھی شامل ہیں، جبکہ دوسرے فریق سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت انور علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ کھٹائی کا شکار