ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں خون کی ہولی، پسند کی شادی کرنے والی خاتون 16ماہ کی بیٹی سمیت قتل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ مانسہرہ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی خاتون 16ماہ کی بیٹی سمیت قتل کر دی گئیں، خاتون نے 3 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، جبکہ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون کو اس کے ورثاء نےقتل کیا اور اس سلسلے میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
