نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل

پشاور، شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل، مقدمہ درج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں شادی سے چند روز قبل نوجوان منگیتر کے ہاتھوں قتل ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ حیات آباد میں نوجوان کو اس کی منگیتر نے قتل کیا ہے جبکہ ارتکاب جرم کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ابراراللّٰہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی، جبکہ 27 مارچ کو علاقہ حیات آباد سے ابرار کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پنجگور میں دہشتگردوں کے حملہ میں دو ایف سی اہلکار شہید