ھلی ملاٹ کے جنگلات میں آگ

ہری پور، اپرخانپور گاؤں ھلی ملاٹ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں اپرخانپور گاؤں ھلی ملاٹ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے درخت اور چرند پرند جل کر راکھ ہو گئے، آگ لگنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ محکمہ جنگلات ہری پور خانپور کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے رونما ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک اس آگ کو بجھانے کے لئے محکمہ جنگلات یا کسی اور ادارے کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، اور اہلیان علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ ہری پور۔سب ڈویژن مکھنیال میں بلیئن ٹری سونامی میں لگائے گئے درخت بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔
یاد رہے کہ ہری پور میں اپرخانپور گاؤں ھلی ملاٹ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے درخت اور چرند پرند جل کر راکھ ہو گئے، اہلیان علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ کے احکامات نظر انداز ،پشاور میں ڈبل اور کم وزنی روٹی کی فروخت جاری