دہشت گردی کے خاتمے کیلئےافغانستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئےافغانستان سے بات چیت ضروری ہے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےافغانستان سے بات چیت ضروری ہے، لیکن جو وفاقی حکومت نہیں کر رہی، اور ہمیں بھی کرنے نہیں دے رہی.
انہوں نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اپنے نانا کی برسی پر بھی عمران خان اور پی ٹی آئی پر تنقید سے باز نہ آئے، ملک میں‌دہشت گردی کا ناسور پچھلے کئی دہائیوں سے جاری ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 2018 میں اقتدارمیں آئے، عمران خان کےدور حکومت میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بلاول وفاق میں جعلی حکومت کا برابر حصہ دار ہے، اور دہشتگردی کے حوالے سے بلاول بھٹو کی سنجیدگی سب پر عیاں ہے، ان کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ بطور وزیر خارجہ انہوں نے افغانستان کا دورہ تک گوارا نہیں کیا، حالانکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےافغانستان سے بات چیت ضروری ہے، جو وفاقی حکومت نہیں کر رہی، اور ہمیں‌بھی بات کرنے نہیں‌دے رہی .

مزید پڑھیں:  چھوٹا منہ بڑی بات، ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا چلانے کا دعویٰ کر دیا