محکمہ صحت ملازمین کی ترقی

محکمہ صحت خیبر پختونخوا ملازمین کی ترقی کے معاملات میں غیر ضروری تاخیر پر برہم

ویب ڈیسک: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ملازمین کی ترقی کے معاملات میں غیر ضروری تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروںکو فوری کارروائی کا حکم جاری کردیا ۔
اس سلسلے میں میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری حکم نامے میں تمام ہسپتالوں، میڈیکل کالجز اور صحت سے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام ترقی کے معاملات کو فوری طور پر نمٹائیں۔
مراسلے میں اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کی ترقیوں کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر 11اپریل تک مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا۔
مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جن معاملات کا تعلق محکمہ صحت کی مرکزی سطح سے ہے انہیں بھی فوری طور پر مرتب کرکے متعلقہ دفاتر کو بھیج دیا جائے۔
محکمہ صحت کے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجاز حکام نے ترقی کے معاملات میں مسلسل تاخیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے تمام اداروں کو حکم نامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
حکم نامے کے آخر میں اس معاملے کو انتہائی فوری قرار دیتے ہئے تمام متعلقہ افسران سے اس پر سنجیدگی سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے مسئلے پر حکومت گرانے کی دھمکی دیدی