ویب ڈیسک: لکی مروت میں معمولی فصل میں بکری داخل ہونے کے تنازعہ پر 10 سالہ بچہ قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کی حدود گائوں بخمل احمدزئی (خان کلی)پیش آیا جہاں پڑوسی کی فصل میں بکری داخل ہونے کی معمولی تنازعے پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں تیسری جماعت کے 10سالہ طلب علم خالد گل کو موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔
پولیس نے مقتول بچے کے والد شاہد اللہ کی رپورٹ پر تھانہ تجوڑی میں ملزم حنیف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
