تخت بھائی میں موٹر سائیکل حادثہ

تخت بھائی میں موٹر سائیکل حادثہ،2سگے بھائی جاں بحق

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں موٹر سائیکل حادثے کے دوران 2سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تخت بھائی سید آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے اوور ٹیک کرتے ہوئے کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی 17سالہ محمد اور 14سالہ سبحان پسران میاں گل ساکنان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں پورسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں مسلمانوں کو مسجد اور گھروں کی تعمیر سے روک دیا گیا