ویب ڈیسک: لکی مروت میں مسافر ہائی ایس میں آگ لگ گئی ، مسافروں نے چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود درہ تنگ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی جانے والی مسافر ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
عینی شاہدین کے مطابق ہائی ایس میں نصب گیس سلنڈر کے باعث آگ لگی۔
ذرائع کے مطاق مسافر گاڑیوں میں پابندی کے باوجود گیس سلنڈر کے استعمال سے حادثے آئے روز کا معمول بن گئے ہیں۔
