مزید120فلسطینی شہید

اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری ،مزید120فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،سکولوں اور خیموں پر بمباری کے نتیجے میں مزید 120فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں بے گناہ فلسطینی زخمی بھی ہو گئے ۔
جنوبی غزہ میں خان یونس پر اسرائیلی حملوں میں 10فلسطینی شہید دیگر زخمی ہوگئے، بیت حانون پر اسرائیلی حملے میں چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ میں مقیم ہزاروں فلسطینیوں کوجبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔
انروا اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج روزانہ 100 فلسطینی بچوں کو شہید کر رہی ہے۔
اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی کمیونٹی پر بھی حملہ کیا، فلسطینیوں کے گھروں ،گاڑیوں اور کھیتوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی،1 لاکھ 15 ہزار 225 فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 24اپریل کو ہوگا ، ایجنڈا جاری