محکمہ بلدیات کا کفایت شعاری کے لیے تحصیل میونسپل انتظامیہ کو احکامات جاری

پشاور: معاون بلدیات کامران بنگش نے کہا کہ ٹی ایم ایز کے غیرترقیاتی اخراجات ہمیشہ بجٹ خسارے کا سبب بنے،غیرترقیاتی اخراجات کی وجہ سے ہمیشہ محکمہ خزانہ کے گرانٹس پر انحصار کرنا پڑ رہا تھا،یوٹیلیٹی بلز، انٹرنیٹ اور سفری و ڈیوٹی الاونس پر 30 فیصد کٹ لگایا گیا،خسارے کے شکار ٹی ایم ایز میں نئی بھرتیوں اور نئی آسامی پیداکرنے پر مکمل پابندی عائدکردی،

نئی تقرری اور خالی آسامی پر بھرتی کے لئے لوکل کونسل بورڈ سے اجازت لینا لازمی قرار دیا گیا،تمام ٹی ایم ایز کو فیول کارڈ استعمال کرنے کا پابند بنا دیا گیا،ٹی ایم اے اپنی حدود سے باہر گاڑی استعمال نہیں کرسکیں گے،دفتری ایام میں طے شدہ آفیشل ملاقات کے ٹی ایم اے گاڑی اپنی حدود سے باہر لے جا سکتے ہیں،لوکل کونسل بورڈ بے قابو اخراجات والی ٹی ایم ایز کا فارنزک آڈٹ کروائے گا،

ضم شدہ اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کے ٹی ایم ایز کوئی نئی گاڑی نہیں خرید سکیں گے،کسی غیر مجاز ملازم کو گاڑی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی ھیرپھیر کا ذمہ دار متعلقہ ٹی ایم او ہوگا،پول ڈیوٹی کے لئے مختص گاڑیوں سے صرف مجاز آفیسرز گاڑی لے جاسکتے ہیں،سال 21-2020 کے لئے کوئی فکسڈ تنخواہ پر یا کسی اور کے خدمت کے لئے نہیں لیا جائے گا،

غیرضروری پوسٹوں کی نشاندہی کرکے اسے ختم کر رہے ہیں،کسی بھی دیگر یا متفرق اخراجات کو ختم کیا گیا ہے،اے سی کا استعمال محدود کرکے صرف مجاز ملازمین استعمال کر سکیں گے،بجلی بچت کے سلسلے میں اے سی صرف 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جائے گا،ٹی ایم او اپنے دفاتر میں غیرمجاز ملازمین کے دفاتر سے اے سی کنکشن ہٹا دیں،مالی طور پر کمزور ٹی ایم اے سالانہ بجٹ میں ہاوسنگ سکیم کے لئے فنڈز مختص نہیں کر سکتیں،

تفریحی اخراجات یعنی کراکری وغیرہ کی خرید پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے،کسی بھی قسم کی اعزازیہ کسی بھی ملازم کو نہیں دیا جائے گا،مثالی کارکردگی کی بنیاد پر لوکل کونسل بورڈ اعزازیے کی منظوری دے سکتی ہے،عارضی طور پر کام بوجھ بڑھنا کسی بھی ملازم کو اوور ٹائم کا اہل نہیں بناسکتا،کھلی چیک دینے پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے،کوئی بھی ٹی ایم اے صرف دس ہزار کا معمولی کیش رکھ سکتا ہے،

تحصیل میونسپل انتظامیہ کسی بھی ورکشاپ یا سیمینار کا انعقاد نہیں کر پائے گا،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ٹی ایم او کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔