ویب ڈیسک: ہری پور کے تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی ، ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہری پورکی تحصیل غازی کے دورافتادہ گائوں ویلیج کونسل بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی دریائے سندھ تربیلہ جھیل دلدل میں پھنس گئی۔
مسافر کشتی تربیلہ جھیل چاندنی چوک کے مقام پر گزشتہ تین گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت تقریباً45لوگ سوار ہیں ۔
ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کم ہونے کی وجہ سے کشتی پھنسی ہوئی ہے جبکہ لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت کشتی نکالنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔
دوسری جانب تربیلہ جھیل دلدل میں پھنسی کشتی نکالنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
