ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید 2سے 3 فیصد گر گئیں ۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سے تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور اب قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 64 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئل 60 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کے ساتھ 3 ڈالر 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے ۔
