میچز کیلئے فوج اور رینجرز طلب

پی ایس ایل10: لاہور،پنڈی اور ملتان کے میچز کیلئے فوج اور رینجرز طلب

ویب ڈیسک: لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل10کے میچز کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا کر لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست میں لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے ایک، ایک ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں، ملکی وغیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کیباعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور،کراچی، راولپنڈی اورملتان میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی قیمت فی تولہ ساڑھے 3 لاکھ روپے تک پہنچ گئی