مہنگائی بڑھنے کے خدشات مسترد

ٹرمپ ٹیرف: امریکی وزیر خزانہ نے مہنگائی بڑھنے کے خدشات مسترد کر دیئے

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیرف میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے اور کساد بازاری کے خدشات کو مسترد کر دیا۔
میڈیاسے گفتگو میں وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ٹیرف ایک بار کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ ہے ،قیمتوں کے مسلسل اضافے اور ایک وقتی ایڈجسٹمنٹ میں بڑا فرق ہے۔
اس سے قبل معاشی ماہرین نے محصولات کی وجہ سے امریکا میں کساد بازاری کے خدشات بیان کیے تھے۔
دوسری جانب امریکی قومی اقتصادی کونسل کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اب تک 50 سے زائد ممالک تجارتی مذاکرات کے لیے رابطہ کر چکے ہیں، محصولات کا اعلان کسی سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ نہیں۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق شرحِ سود میں کمی کے لیے ٹرمپ نے مالیاتی منڈیوں کو کریش کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ اجلاس :پیپلز پارٹی کا کینالز منصوبے کیخلاف واک آؤٹ