ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ قوم دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔
ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈی آئی خان میں انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت نو دہشت گرد وں کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے ۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے کامیاب آپریشنز قوم کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ قوم دہشت گرد عناصر کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی اور دہشت گردوں کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے عوام اور سیکورٹی فورسز کو مشکلات و مسائل کا سامنا ہے ۔
