کرش پلانٹ میں بلاسٹنگ

سپریم کورٹ کے حکم باجود ایبٹ آباد کے کرش پلانٹ میں بلاسٹنگ جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم باجود خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں مسلسل کرش پلانٹ میں ہیوی بلاسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی معیار کی خلاف ورزی کرنے والے سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا تھا جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی بھی حکم کی حمایت کی تھی۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 900پلانٹس کی رپورٹ طلب کی تھی لیکن جسٹس منصور علی شاہ کی ججمنٹ کے باوجود ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ میں گھوڑا گلی روڈ پر پہاڑوں و درختوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل کرش پلانٹ میں ہیوی بلاسٹنگ کی جا رہی ہے ۔
ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کے پہاڑوں و درختوں کو ختم کرنے کے لیے کرش پلانٹ میں آج بھی مسلسل ہیوی بلاسٹنگ جاری ہے جس وجہ سے درختوں کے ساتھ پہاڑ نیچے آچکا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے بھی بلاسٹنگ کی وجہ بڑا حادثہ ہوا اور مقامی لوگوں کو نقصان پہنچا مگر عدالتی فیصلوں کے باوجود انتظامیہ خاموش ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، گھریلو ناچاقی پر بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل