ویب ڈیسک: جمرود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جمرود بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
