ویب ڈیسک: جے یو آئی (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین جل رہا ہے ، بچے تڑپ رہے ہیں ،حکمرانوں کو جھنجھوڑنا ہوگا ۔
غزہ میں جاری صورتحال پر بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین جل رہا ہے، بچے تڑپ رہے ہیں لیکن حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ امت مسلمہ کا ہر فرد بیدار ہو، آواز بلند کرے،حکمرانوں کو جھنجھوڑے،یہ وقت اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔
انہوں نے فلسطین کے مسئلے پر10اپریل کو تمام مکاتب فکر کا کنونشن طلب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ بیٹھ کر حکمت عملی بنائیں گے جبکہ13اپریل کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
سربراہ جمعیت نے سوال اٹھایا کہ دنیا کے حکمرانو ! تمہیں کیا ہوگیا ہے ؟ اب بھی وقت ہیامت مسلمہ کی آواز بن جائو۔
انہوں نے خبردار کیا کہ گریٹر اسرائیل کی طرف بڑھتے قدموں سے کوئی عرب ملک نہیں بچ سکے گا، یہ مسئلہ حرمین شریفین تک آئیگا۔
