خیبر پختونخوا اسمبلی توجہ دلاؤنوٹس پیش

خیبر پختونخوا اسمبلی : بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے توجہ دلاؤنوٹس پیش

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔
سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت منعقدہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران توجہ دلاؤ نوٹس پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی احمد کنڈی کی جانب سے پیش کیا گیا ۔
توجہ دلائو نوٹس پر جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بھر میں 3ہزار کے قریب امتحانی ہال ہیں ،نجی تعلیمی اداروں کے امتحانی ہال سرکاری ہالوں کے ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امتحانی مراکز میں اساتذہ کی ڈیوٹی بھی قرعہ اندازی کے ذریعہ لگائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی مدد بھی لے رہے ہیں،گزشتہ سال 152 اساتذہ کے خلاف کاروائی کی تھی،امتحانی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا امتحانی نظام سندھ اور پنجاب سے کہیں بہتر ہے۔
اس موقع پر سپیکرصوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ایسے قوانین ڈھونڈے کہ بچوں کو نقل پر راغب کرنے والوں کو سزا دی جا سکے۔

مزید پڑھیں:  ہمسایہ ممالک سےکشیدگی، بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار